پاکستان ٹی 20 ٹیم کے کپتان شاہد خان آفریدی نےسوالات کرنے پر صحافی کوکھری کھری سناتے ہوئے کہا ہے کہ انسان سے غلطی ہوتی ہے،عامر نے سچ بتادیااورسزابھی بھگت لی،محمدعامر کے لیے ہمیشہ میرے دل میں جگہ رہی ہے،محمد عامربہترین صلاحیتوں کا حامل ہے۔
میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے کپتان شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ دونوں کھلاڑی2سال تک میڈیا پربیٹھ کرجھوٹ بولتے رہے،سلمان اورآصف ٹی وی پربیٹھ کر ٹیم کے خلاف باتیں کرتے رہے ہیں، اس لیے ان سے کوئی ہمدردی نہیں ہے۔ دوسروں کیخلاف بولنے والے سلمان اورآصف کو اپنے گریبان میں جھانکنا
چاہیے، کھلاڑیوں کے رویئے کو دیکھا جاتاہے لیکن آفریدی کا اپنا رویہ اور صبر اس وقت جواب دے گیا جب صحافی نےسوال کیاکہ اُن کی کپتانی میں ٹیم نے بیشتر ٹی 20 میچ ہارے ، اب آپ نے ایسی کیا تبدیلی کی جس سے جیت سکیں، اس سوال پر آفریدی صحافی پر برس پڑے اور کہاکہ امید تھی ، آپ ایسے ہی گھٹیا سوال کریں گے ۔
فاسٹ بولر محمد عرفان کو بالکل آوٹ نہیں کیا گیا،میری جتنی بھی کرکٹ باقی ہے خواہش ہے اچھی ہو،ورلڈٹی20تک ہمیں اسی ٹیم کولےکر چلنا چاہیے،پاکستان ٹیم ہر لحاظ سے بہترین ہے۔کرکٹ ہونی چاہیے،پتا نہیں آسٹریلیا نے بنگلادیش جانے سے کیوں منع کیا۔